حیدرآباد۔/16اگسٹ، ( راست ) نصر ایجوکیشن سوسائٹی حیدرآباد کی چیرپرسن محترمہ بیگم انیس خاں کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب نصر اسکول خیریت آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت قطبی میاں صاحب قبلہ ؒ سنتوش نگر میں عمل میں آئی۔ بیگم انیس خاں نے تعلیم کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ لڑکیوں کی تعلیم پر انہوں نے خصوصی توجہ مرکوز کی تھی۔ نصر اسکول کے انتظامیہ اور اساتذہ نے تعزیت کا اظہار کیا۔