ٹوکیو: لمبے بال، نوجوانوں جیسی مسکراہٹ اور آنکھوں پر ذرا ترچھے انداز میں بھاری چشمے۔ یہ ایک شخص کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر ہے کئی دہائیوں سے جاپان کے تمام بڑے پولیس اسٹینشوں پر چسپاں دکھائی دیتی رہی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ ستوشی کرشیما کی تصویرہے جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ایک ہاسپٹل میں ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ستوشی کرشیما بائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے 1970 میں کیے گئے تباہ کن بم دھماکوں کے کیس میں مطلوب تھے۔ چند دن قبل جاپان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ستوشی کرشیما گرفتار ہو چکے ہیں۔جاپانی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے 70 سالہ ستوشی کرشیما غلط نام کے ساتھ کینسر کے علاج کیلئے ہاسپٹل میں داخل ہوئے تھے۔
