ممبئی :ہندوستان کے بہترین اداکاروں میں سے ایک نصیر الدین شاہ آج 74 برس کے ہو گئے ہیں ۔ان کی پیدائش 20جولائی 1950کو اترپردیش کے بارہ بنکی میں ہوئی ۔بالی ووڈ میں ان کا سفر غیر معمولی رہا ہے۔ نصیر الدین شاہ نے کئی فلموں میں غیر روایتی کرداروں سے اپنے لیے ایک خاص جگہ بنائی ہے جس نے دنیا بھر کے ناظرین اور فلم شائقین پر دیرپا اثر چھوڑا ہے۔ ان کی سب سے یادگار فلموںمیں جانے بھی دو یاروں‘ سرفروش‘ مہرا‘اجازت اور معصوم وغیرہ شامل ہیں جن میں انہوں نے مختلف کرداروں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔1982میں ان کی شادی رتنا پاٹھک سے ہوئی ۔