نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں

   

مریض کو ڈاکٹر سے ملنے گھنٹوں انتظار کی زحمت
حیدرآباد۔ 24 اکتوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نمس میں مریض اور ان کی تیمار داری کرنے والے مناسب سہولتوں کی عدم فراہمی سے مسائل سے دوچار ہیں۔ نمس میں علاج کے لئے ریاست کے مختلف مقامات کے مریض آتے ہیں کیونکہ مقامی ڈاکٹرس مریضوں کو بہتر علاج کے لئے نمس جانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ مریضوں کو نمس پہنچنے پر وارڈ میں جگہ ملنے کا مسئلہ درپیش رہتا ہے پھر رجسٹریشن کے صبر آزما مرحلہ سے گذرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد ہی وہ متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ اس کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔