حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج و صدر شفاخانہ یونانی کے اشتراک سے ڈینگو بخار کے لیے مفت ادویات کی تقسیم 14 اکٹوبر صبح 9 تا ایک بجے دن گورنمنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل چارمینار عمل میں آئے گی ۔ کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر شہزادی سلطانہ پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج و ایڈیشنل ڈائرکٹر محکمہ آیوش کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ ڈاکٹر محمد سراج الحق وائس پرنسپل کالج ہذا و ڈاکٹر ایم اے وکیل نے تمام خواہش مند افراد سے ڈینگو بخار کے لیے تیار کردہ یونانی ادویہ کے حصول کے لیے 14 اکٹوبر صبح 9 تا ایک بجے ربط پیدا کر کے مفت حاصل کرنے کی خواہش کی ہے ۔۔