نظام آباد :12؍ فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد ( اربن ) حلقہ میں فہرست رائے دہندگان میں ایک ہزار ووٹرس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے حال ہی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کیلئے موقع فراہم کیا گیا تھا جس پر بوتھ لیول آفیسر س گھر گھر پہنچ کر فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کیلئے خصوصی توجہ دی جس کے بناء پر نظام آباد (اربن ) میں 274661 ووٹرس تھے اور نئے فہرست میں 275702ووٹرس ہوئے ہیں ۔ اضافہ شدہ ووٹرس کے مطابق 1041 ووٹرس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔