نظام آباد 8؍جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نظام آباد ضلع میں پہلا پازیٹیو کیس درج ہوا ہے۔ نظام آباد ضلع کے مستقر علاقے میں واقع نارتھ منڈل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ ملک میں کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے بعد کورونا کا خاتمہ ہو چکا تھا۔ اسی سے کورونا کے پازیٹیو کیسز لاکھوں کی تعداد میں رپورٹ ہوئے تھے اور ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حالیہ دنوں میں کورونا کیسز ملک میں دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔ اوراب نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے اس معاملے کو سختی سے نوٹ لیا ہے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ مکمل طور پر چوکسی برت رہی ہے۔