ضلع بھرمیں1490انتخابی مراکزپر ووٹرس کی کثیرتعداد کی شرکت
نظام آباد: 17؍ دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد ضلع میں گرام پنچایت انتخابات کی پولنگ عمل سخت حفاظتی انتظامات اور منظم تیاریوں کے درمیان پُرامن انداز میں مکمل ہوا۔ ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے بتایا کہ تینوں مرحلوں میں انتخابات بلا کسی رکاوٹ کے کامیابی کے ساتھ منعقدہ کیا تیسرے مرحلے کی پولنگ آج صبح 7بجے پرامن ماحول میں شروع ہوئی۔سردی کے باوجود ووٹرس نے صبح سے ہی پولنگ مراکز پر قطاریں ٹھہر کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔احکام کے مطابق صبح 9 بجے تک اوسطاً 23.35 فیصد اور 11 بجے تک 54.69 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی، جبکہ دوپہر ایک بجے تک مجموعی طور پر 76.55 فیصد پولنگ درج ہوئی۔ ضلع الیکشن افسر و کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے بالکنڈہ اور انکاپور کے اسکولوں میں قائم پولنگ مراکز کا دورہ کرتے ہوئے ووٹنگ کے عمل، سہولتوں، ہیلپ ڈیسک، میڈیکل کیمپ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ کلکٹر کی نگرانی میں آرمور، بالکنڈہ، بھیمگل، ڈونکیشور، کمر پلی، مینڈورا،مورتاڑ، مپکال، نندی پیٹ، ویلپور اور یرگٹلہ منڈلوں میں پولنگ کے لیے انتظامیہ نے جامع انتظامات کیا گیا تھا ۔تیسرے مرحلے میں 165 سرپنچ نشستوں میں سے 19 نشستیں نامزدگیوں کی واپسی کے بعد بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ باقی 146 نشستوں کے لیے انتخابات منعقد ہوئے۔ اسی طرح 1620 وارڈ نشستوں میں سے 490 نشستیں بلا مقابلہ منتخب ہوئے اور بقیہ 1130 وارڈ نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ضلع بھر میں 1490 پولنگ مراکز قائم کئے تھے بڑی تعداد میں ووٹرس نے شرکت کی۔ انتظامیہ کی جانب سے ووٹنگ کی اہمیت پر وسیع پیمانے پر تشہیر، تصویری ووٹر سلپس کی تقسیم، بی ایل اوز کے ذریعہ ہیلپ ڈیسکوں کا قیام اور شناختی دستاویزات سے متعلق آگاہی مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے۔کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے بتایا کہ تینوں مرحلوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر پولنگ کا عمل مکمل ہوا اور ووٹرس نے آزادانہ منصفانہ پُرامن ماحول میں اپنے حقرائی دہی کا استعمال کیا حساس پولنگ مراکز پر زائد پولیس فورس تعینات کیا گیا، ویب کاسٹنگ کے ذریعہ نگرانی کی گئی اور مائیکرو آبزرورس نے ووٹنگ کے عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انتخابی مبصر شیام پرساد لال نے بھی مختلف پولنگ مراکز کا دورہ کیا، جبکہ آرمور کے رکن اسمبلی راکیش ریڈی نے انکاپور زیڈ پی ہائی اسکول میں قائم پولنگ مرکز پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
