نظام آباد۔ تلنگانہ یونیورسٹی کے طلباء میں اولڈ بوائز ہاسٹل کے مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں مطالب کرتے ہوئے ہاسٹل کے کچن کو تالا ڈال کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ یونیورسٹی کیمپس کے طلباء میں صبح کا ناشتہ کئے بغیر بطور احتجاج کچن روم کو تالا ڈال دیا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ہاسٹل کے چیف وارڈن عبدالقدیر ، اے ای ونود نے اس احتجاج کو ختم کرنے کیلئے طلباء سے بات چیت کی۔ طلباء کامطالبہ تھا کہ انہیں معیاری کھانا فراہم کیا جائے۔ اس کے علاوہ میس کیلئے ٹیبل اور کرسیوں کے علاوہ وائی فائی فراہم کی جائے۔ عہدیداروں نے طلباء کو اس بات کا تیقن دیا کہ وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی اور رجسٹرار سے ان کے مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں بات چیت کرتے ہوئے اس کی یکسوئی کا تیقن دیا جس پر طلباء نے اپنے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔