حادثات میں اضافہ ، شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے محکمہ بلدیہ سے اپیل
نظام آ باد۔29 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر نظام آ باد کی سڑکوں پر آوارہ بڑے جانورں اور کتوں کی بہتات سے آئے دن حادثات ہو رہے ہیںجس سے صبح اور رات کے اوقات میں عوام کا چلنا پھر نا مشکل ہوگیا ہے۔ خواتین بزگ حضرات اور اسکول جانے والے بچوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کر نا پڑ رھا ہے۔ بڑے جانوروں کا آزادانہ طور پر سڑکوں پر گھومنے اور بھاگنے سے آئے دن حادثات ہورہے ہیں ، لوگ زخمی بھی ہو جارہے ہیں۔ اسطرح آوارہ کتوں کے کا ٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ کمشنر بلدیہ نظام آ باد مسٹر مندا مکارنت سے میناریٹی رائٹس پرو ٹیکشن فرنٹ MRPF کے قائدین مسرز خواجہ معین ، محمد ظہیر الدین ، سید احمد بخاری نے اپیل کی ہیکہ وہ سڑکوں پر سے بڑے جانوروں کو ہٹانے اور آورہ کتوں کو پکڑ نے کیلئے حکام کو پا بند کریں۔ تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں۔ قائدین MRPF نے کمشنر بلدیہ سے اس بات کی بھی اپیل کی ہیکہ صبح کے اوقات میں شہر کا خاص طور پر اقلیتی علاقوں کا از خود دورہ کر کے حا لات کا جائزہ لیں۔