رائے دہندوں سے اظہار تشکر، محمد علی شبیر کی صحافیوں سے بات چیت
نظام آباد ۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی نظام آباد ( اربن ) کانگریس امیدوار محمد علی شبیر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں عوام گھروں سے باہر نکلتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ علمائے دین ، مذہبی تنظیمیںاور شہر کے ذمہ داران کی جانب سے تعاون پیش کیا گیا جس کی وجہ سے عوام بڑے پیمانے پر تائید کرتے ہوئے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ محمد علی شبیر نے بتایا کہ راہول گاندھی فیصلہ تھا جس کی وجہ سے یہاں سے مقابلہ کیا ہوں اور کامیابی کے بعد راہول گاندھی مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔وزارت میں شامل کئے جانے اور ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ کے بارے میں پوچھے جانے پر محمد علی شبیر نے کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد ہائی کمان اس کا فیصلہ کرے گی۔ بی آرایس پارٹی کی جانب سے سروے کو غلط سروے قرار دئیے جانے پر شبیر علی نے کہا کہ بی آرایس پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے کے سی آر کے بدلے میں کے ٹی آر نے پریس کانفرنس کیا تھااور ایگزٹ پول کانگریس کے حق میں ہے پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے کل واضح طور پر اعلان کردیا گیا کہ بی آرایس کو 25 سے زیادہ نشستیں حاصل نہیں ہوگی اور بی آرایس پارٹی تیسرے مقام رہے گی ۔ نظام آباد اربن حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی کا یقین ظاہر کرتے ہوئے شبیر علی نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد منصوبہ بند طریقہ سے کام کیا جائیگا ۔ بابن صاحب پہاڑی برج اور دیگر علاقوں کی ترقی ، وظائف ، راشن کارڈ ، امکنہ جات کی تعمیر و دیگر کاموں کے بارے میں کیلنڈر ریلز کیا جائیگا ۔ محمد علی شبیر نے قبل از اپنی قیام گاہ پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے میجاریٹی ، میناریٹی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا دونوں میرے لئے مساوی ہے ہم ہندوستانی ہے اور ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور تلنگانہ عوام کے ساتھ گذشتہ 10 سالوں سے دھوکہ دہی کی جارہی تھی آج ترقی کے نام پر جھوٹے دلیلیں پیش کئے جارہے تھے جس کی وجہ سے عوام بی آرایس حکومت سے ناراض ہے اور بڑے پیمانے پر کانگریس کے حق میں فیصلہ لے سکے ۔ اس موقع پر سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، اشفاق احمد خان پاپا کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین موجود تھے ۔
