نظام آباد: انتخابی مٹیرئیلس کی روانگی

   

کلکٹر نے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا، سخت بندوبست کی ہدایت
نظام آباد ۔ 12 مئی (سیا ست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو پولیس کمشنر کلمیشور جنرل ابزرور ایلسی واجہ نے پارلیمانی انتخابات کیلئے قائم کردہ ڈسٹریبیوشن سینٹر کرسچن میڈیکل کالج واقع ڈچپلی کا دورہ کیا اور ڈسٹریبیوشن کے انتظامات کا جائزہ لیا نظام آباد اربن نظام اباد رورل اسمبلی حلقوں کے ڈسٹریبیوشن سینٹر کرسچن میڈیکل کالج سے ای وی ایم مشینوں کو پولیس کی سخت ترین نگرانی میں متعلقہ حلقہ کے لیے روانہ کیا گیا ضلع کلکٹر و الیکشن افیسر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو یہاں پر موجودہ سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا آبی سہولتیں طبی سہولتیں اور کھانے کا انتظامات اور دیگر سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ای وی ایم مشینوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتنے کی ہدایت دی چیک لسٹ کے مطابق اشیاء کو حوالے کرنے کی ہدایت دی پولنگ عملہ ہدایت دیتے ہوئے پولنگ مراکز پر پولیس کے بندوبست کرنے کی اور عملہ کو پولنگ مرا کز تک سخت ترین نگرانی میں ورانہ کرنے کی ہدایت دی پولنگ اشیاء کی منتقلی کے دوران مسائل پیش آنے کی صورت میں فوری اطلاع دینے کی ہدایت دی ضلع کلکٹر نے اسٹرانگ روم کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر مونسپل کمشنر مکرند بھی موجود تھے۔