نظام آباد انٹرمیڈیٹ کے 60 فیصد طلبہ کامیاب

   

لڑکوں پر لڑکیوں کو سبقت، 4 جون سے سپلیمنٹری امتحانات، ڈی ای او کا بیان
نظام آباد ۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں ہر سال کی طرح اس سال بھی طلباء پر طالبات نے سبقت حاصل کی اور انٹرمیڈیٹ کے 60 فیصد نتائج حاصل ہوئے۔ ضلع انٹر میڈیٹ ڈی آئی او آفیسر رگھو راج نے بتایا کہ سال دوم میں جملہ 14,086 طلباء و طالبات نے امتحان تحریر کیا ان میں 8561 طلباء نے کامیابی حاصل کی جس میں 6391طالبات اور 3284 طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ 7695 طالبات نے امتحان تحریر کیا اور 5277 نے کامیابی حاصل کی اور ضلع نظام آباد ریاست گیر سطح پر 15 رینک حاصل ہو ا۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایر میں 15315 طلباء و طالبات نے امتحان تحریر کی اور 7782 طلباء نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 51 فیصد نتائج حاصل ہوئے اور ریاست گیر سطح پر 16 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ فرسٹ ایر میں بھی لڑکیاں بھی لڑکوں پر سبق حاصل ہوئی ۔ رگھو راج نے بتایا کہ ناکام طلباء کیلئے سپلیمنٹری امتحانات 4؍ جون سے منعقد ہورہے ہیں ۔ 10؍ مئی سے 16؍ مئی تک فیس ادا کرسکتے ہیں ۔ ری کائونٹنگ کیلئے 100 روپئے اور جوابی پرچہ زیراکس کیلئے 600 روپئے فیس ادا کرتے ہوئے حاصل کرسکتے ہیں ۔ 10 ؍ مئی سے 16؍ مئی تک یہ موقع فراہم کیا گیا ہے ۔