نظام آباد جدید کلکٹریٹ افتتاح سے پہلے زیرآب ، کانگریس قائدین کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :ضلع میں ہوئی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں کئی مکانوں میں پانی داخل ہوگیا تھا ۔ نظام آباد کے بائی پاس روڈ پر تعمیر کردہ قدیم کلکٹریٹ کی عمارت میں بھی پانی داخل ہوگیا ۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کروڑ ہا روپئے کے خرچ سے بائی پاس روڈ پر کلکٹریٹ کی عمارت تعمیر کی گئی ہے ابھی اس کا افتتاح بھی نہیں ہوا یہ بارش کی وجہ سے کلکٹریٹ کے احاطہ میں بڑے پیمانے پر پانی جمع ہوگیا ہے ۔ ضلع کانگریس کے قائدین سابق وزیر سدرشن ریڈی ، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان و دیگر دیگر قائدین نے اس علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ۔