نظام آباد دیہی اراضی کی قیمتوں میں اضافہ کے امکانات

   

نئے ماسٹر پلان کی تیزی سے تیاری ، عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش ،رکن اسمبلی بی گنیش کی خصوصی دلچسپی
نظام آباد : ( محمد جاوید علی کی رپورٹ ) نئے ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے تیزی کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں ، نظام آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی سے تعلق رکھنے والے تمام دیہاتوں کو ملاتے ہوئے نئے ماسٹر پلان کی تیاری آنے والے 20 سال تک ہونے والی ترقی کو نظر میں رکھتے ہوئے ریجنل رنگ روڈ کی تیاری کے ساتھ تمام تر ترقیاتی کاموں کو ایچ ایم ڈی اے کے طرز پر نئے ماسٹر پلان کی تیاری اور اب تک نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں ضم کردہ دیہاتوں کے ساتھ ساتھ نوڈا کے علاقہ میں واقع دیہاتوں کو آنے والے مستقبل میں ترقیاتی کاموں میں بغیر رکاوٹ کے انڈر گرائونڈ ڈرینج سڑکوں کی تعمیر ، آبی سربراہی ، صنعتوں کے قیام ، رہائشی مکانات کی ترقی ، تعلیمی ، طبی ، ٹرانسپورٹ و دیگر ترقیاتی کاموں پر مشتمل ماسٹر پلان آئندہ دو تین ماہ میں مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ 3 سال قبل نئے ماسٹر پلان تیاری کیلئے خانگی کنسلٹنسی کو کارپوریشن کی جانب سے ذمہ داری دی گئی تھی او ر ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے عوامی رائے بھی حاصل کی گئی تھی اور ایک ماسٹر پلان تیار کرتے ہوئے جس میں سرحد کے دیہاتوں کو شامل کرتے ہوئے ڈیویژنوں میں اضافہ کے ساتھ ماسٹر پلان تیار کرتے ہوئے حکومت کو روانہ کیا گیا تھا اور گذشتہ ماہ ماسٹر پلان پر میونسپل اربن ڈیولپمنٹ چیف سکریٹری اروند کمار نے خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے نظام آباد کارپوریشن کے نوڈا کے علاقہ میں تمام دیہاتوں کو شامل کرتے ہوئے حیدرآباد میونسپل ڈپولیمنٹ اتھاریٹی ایل ڈی اے کے طرز پر ماسٹر پلان تیار کرنے کی ٹائون پلاننگ عہدیداروں کو چیف سکریٹری میونسپل اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے احکامات جاری کئے تھے ، اور نوڈا کی جانب سے ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے 3 دن قبل ہوئے اجلاس میں ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے نوڈا کے علاقہ میں واقع31 دیہاتوں کو شامل کرلینے کی قرار داد منظور کیا تھا ۔ پہلے مرحلہ میں کارپوریشن کے علاقہ میں ماسٹر پلان تیار کرتے ہوئے اور اس ماسٹر پلان میں تمام دیہاتوں کو شامل کرتے ہوئے عمارتوں کی تعمیر کی منظوری رکاوٹ کے بغیر ماسٹر پلان تیار کرنے کی میونسپل کارپوریشن اور نوڈا کے دیہاتوں پر مشتمل ریجنل رنگ ماسٹر پلان میں شامل کرنے اور ریجنل رنگ روڈ مستقبل میں ٹرافک کو نظر میں رکھتے ہوئے تیار کرنے تاکہ ٹرافک میں اضافہ ہونے کی صورت میں ریجنل رنگ روڈ کے ذریعہ ٹرافک کا رخ موڑ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور شامل ہونے والے دیہاتوں کیلئے انڈر گرائونڈ ڈرینج سڑکوں کی تعمیر ، پارکوں کی تعمیر ، شجرکاری ، آبی سہولتیں و دیگر سہولتیں پر مشتمل ماسٹر پلان تیار کرنے اور ماسٹر پلان کی تیاری کے بعد دیہی سطح پر عوامی رائے حاصل کرتے ہوئے چیف سکریٹری کو ماسٹر پلان کی رپورٹ حوالے کرنے کے بعد حکومت کی منظوری کے بعد ماسٹر پلان پر عمل آوری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ نئے ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا کی جانب سے بھی دلچسپی دکھاتے ہوئے آنے والے دنوں میں دیہاتوں کو ماسٹر پلان میں تعمیر کرنے کے بعد اس علاقہ کے اراضیات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگااور میونسپل چیف سکریٹری کے احکامات پر ٹائون اینڈ کنٹری پلانگ کے عہدیدار نئے ماسٹر پلان کی تیاری میں مصروف ہے ۔ ڈسٹرکٹ ٹائون اینڈ کنٹری پلاننگ کے آفیسر شیام کمار نے بتایا کہ نئے ماسٹر پلان میں دیہاتوں کو شامل کرتے ہوئے ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے ۔