نظام آباد :9؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج سرکاری دواخانہ پہنچ کر سرکاری دواخانہ میں تعمیر کئے جانے والے کوویڈلیاب کا معائنہ کیا واضح رہے کہ حکومت نے نظام آباد سرکاری دواخانہ کو کوویڈ 19 ہاسپٹل کی حیثیت سے منظور کرتے ہوئے یہاں پر کرونا کے معائنہ کرنے کیلئے جدید لیاب کی منظوری بھی عمل میں لائی تھی اور ہاسپٹل کے احاطہ میں جدید لیاب کی تعمیری کاموں کو انجام دیا جارہا ہے اور اس کا عنقریب افتتاح کے امکانات ہیں ۔ کوویڈ کے مریضوں کو حیدرآباد کے بجائے نظام آباد میں تمام معائنہ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کوویڈ 19 وائرالاجی لیاب کی تعمیر ی کاموں کا معائنہ کیا انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تمام آلات کو روانہ کیا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے منظور کردہ اس لیاب میں 300 سے 500 افراد کے ہر دن معائنہ کئے جاسکتے ہیں ۔ نظام آباد میں کوویڈ مریضوں کے علاج کیلئے 200 بستروں کو دستیاب رکھا گیا ہے ۔ مارچ ماہ میں 5 کمروں کو دستیاب رکھا گیا تھا اور 15 وینٹی لیٹرس ہے ان میں سے 10 وینٹی لیٹرس کوویڈ مریضوں کیلئے ہے باقی دیگر 5 وینٹی لیٹرس دیگر مریضوں کیلئے ہے اس کے علاوہ 80 افراد کیلئے آکسیجن سپورٹ ایکیومنٹس دستیاب رکھا گیا ہے ۔ اور مزید 15 وینٹی لیٹرس کی سہولت بھی فراہم کرنے کیلئے حکومت سے گذارش کرنے پر اس کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ دواخانہ میں موجودہ گائینک شعبہ کو روبرو واقع ایم سی ایچ کی عمارت میں منتقل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور یہاں پر جنریٹر ، سی سی کیمرہ ، کمپائونڈ وال ، بیت الخلائوں اور بنیادی سہولتیں کی فراہمی ، سی سی ایم آئی ڈی سی کے ذریعہ کرائیں جائیں گے اور خالی ہاسپٹل میں اوپری منزلوں میں کوویڈ ہاسپٹل کیلئے جملہ 400 سے 500 بستر کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری دواخانہ میں پہلی اور دوسری منزلوں میں اوپی اورتیسری اور چوتھی منزل میںاور ٹراما بلڈنگ میں کوویڈ ہاسپٹل کیا جائیگااور ایم سی ایچ بلڈنگ میں موجودہ پارکنگ کو برخواست کرنے کیلئے اقدامات کرنے اور ہاسپٹل کی بائونڈری وال کی اونچائی میں اضافہ کی جائے اور شجرکاری کیلئے بھی اقدامات کرنے کی سپرنٹنڈنٹ ناگیشور رائو کو ہدایت دی۔
