نظام آباد :5؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر کے سلم علاقہ ساگر ہلز کالونی، آٹو نگر، نیا برج کے آس پاس پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش آنے پر ان علاقوں کے عوام نے عوامی خدمت کیلئے مشہور نظام آباد شہر کے حرکیاتی قائد سید قیصر سے ملاقات کرنے پر انہوں نے بلا تاخیر بلدیہ عہدیداروں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے پینے کے پانی کی سربراہی کے مسئلہ کو حل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقوں کے عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی کا مسئلہ درپیش آنے پر انہوںنے سید قیصر سے ہفتہ کے دن ربط پیدا کرتے ہوئے تعاون کی خواہش کی ۔ سید قیصر نے اسی دن میونسپل ڈی ای سے ملاقات کرتے ہوئے توجہ دلانے پر عہدیداروں نے ان علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ۔ ہفتہ کے دن متبادل اقدام کے طور پر ٹینکر کے ذریعہ ان علاقوں میں پانی سربراہ کیا گیا ۔ دوسرے ہی دن اس علاقہ میں نصب کردہ بور کی ری فیلنگ کی گئی اور نئی موٹر کی تنصیب کرتے ہوئے پانی کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ان علاقوں کے عوام نے سید قیصر قائد کانگریس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے تیز رفتار طور پر مسئلہ کی یکسوئی کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔