مختلف اشیاء کی تیاری ، قیدیوں کو ملازمت اور اجرت
حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : نظام آباد سنٹرل جیل میں قیدی نئے ویونگ یونٹ سے کپڑے ، تولیے ، نپکین اور بیڈ شیٹس کے علاوہ دیگر اشیاء کو فروخت کرنے کے لیے تیار کریں گے اور ورنگل کی تمام جیلوں میں تقسیم کریں گے ۔ یہ یونٹ ضروری ہنر اور اجرت فراہم کر کے قیدیوں کی اصلاح اور بحالی میں مدد کرے گا ۔ یہ یونٹ 13 ویونگ مشینوں کے ساتھ 26 قیدیوں کو ملازمت فراہم کرے گی ۔ ڈاکٹر سومیا مشرا ڈائرکٹر جنرل جیل اور اصلاحی خدمات نے نظام آباد منڈل جیل اور کاماریڈی سب جیل کا دورہ کرنے کے بعد جاری کیا ۔ انہوں نے قیدیوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ ورنگل سنٹرل جیل کی ویونگ یونٹ کو منہدم کرتے وقت بند کردیا گیا تھا اور مشینوں کو چرلا پلی سنٹرل جیل میں منتقل کردیا گیا تھا ۔ 2021 میں نظام آباد جیل کو سنٹرل جیل آپریٹنگ اسٹیل انڈسٹری ، پرنٹنگ پریس ، ٹیلرنگ اور فینائیل بنانے والے یونٹ کے طور پر اپ گریڈ کیا گیا ۔۔ ش