نظام آباد :21؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کملیشور نے کل رات شہر کے مختلف علاقوں میں سادہ لباس میں گھومتے ہوئے سڑک پر رات دیر گئے گھومنے والوں سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے کونسلنگ کی اور رات دیر گئے تک گھومنے پر جرمانہ بھی عائد کیا ۔ پولیس کمشنر مسٹر کملیشور نے کل رات اچانک سادہ لباس میں Iٹائون کے علاقہ میں گھومتے ہوئے سڑک پر چلنے والے افراد سے پوچھ تاچھ کی اور سڑک پر گھومنے کی وجوہات دریافت کی پولیس کمشنر سادہ لباس میں لاٹھی ، پینٹ اور ٹی شرٹ پر عام شہری کی طرح گھومتے ہوئے سڑک سے گذرنے والے افراد کو روک روک کرپوچھ تاچھ کرنا شروع کیا اور ان کی کونسلنگ بھی کی اور انہیں پہلی مرتبہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا اور دوسری مرتبہ پایا گیا تو مقدمات درج کرنے کا انتباہ دیا ۔