نظام آباد شاہین باغ سائن بورڈ پر پولیس کو اعتراض

   

نظام آباد :25؍ فروری ( سیاست نیوز)نظام آباد میں خواتین کی جانب سے سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کو لیکر نظام آباد شاہین باغ سے پولیس اعتراض کرتے ہوئے شاہین باغ کے سائن بورڈ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔گذشتہ دو دنوں سے عوام کی جانب سے رضا کارانہ طور پر سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کیخلاف احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور بودھن روڈ پر نودیا پٹرول پمپ کی اراضی پر احتجاج کو شروع کیا گیا تھا اور یہ احتجاج پارٹیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتیں متحدہ طور پر شروع کیا ہے اور اس میں خواتین تین دنوں سے بڑے پیمانے پر حصہ لیتے ہوئے اپنے احتجاج کو درج کرا رہی ہے تو آج اے سی پی نظام آباد ہڑتالی کیمپ پہنچ کر احتجاج کو درج کرا رہی ہے تو آج اے سی پی نظام آباد یہاں پہنچ کر انتظامیہ کے چند افراد کو طلب کرتے ہوئے شاہین باغ کے بورڈ کو فوری ہٹادینے کا مطالبہ کیا ۔