نظام آباد شیوسینا ضلع صدر کی پریس کانفرنس

   

بودھن۔/13 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیوسینا ضلع صدر نظام آباد گوپی نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی بودھن شہر میں شیواجی کے مجسمہ کی ایستادگی اور نقاب کشائی تقریب کا پرامن اندا زمیں اہتمام کرنے کی خواہشمند ہے۔ لیکن بی جے پی بودھن میں اضطراب کی کیفیت پیدا کرتے ہوئے شیواجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دینا چاہتی ہے۔ گوپی نے کہا کہ وہ گذشتہ چار سل سے مسلسل مقامی انتظامیہ و بلدیہ سے شیواجی کے بودھن شہر میں مجسمہ کی ایستاگی کرنے کیلئے نمائندگی کرتے چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی شہر میں افراتفری کا ماحول بناکر شیواجی کے مجسمہ کی نقاب کشی کا اہتمام کرنا چاہتی ہے ۔ گوپی نے کہا کہ اگر واقعی بی جے پی شیواجی کے مجسمہ کی ایستادگی کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے تو وہ بودھن شہر اور حلقہ اسمبلی کے اہم چوراہوں پر جہاں جگہ دستیاب ہے وہاں شیواجی کے مجسموں کے قیام کیلئے نمائندگی کرسکتی ہے۔