نظام آباد ضلع کلکٹر نے پرجا پالنا سنٹر کا معائنہ کیا

   

نظام آباد :15؍جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے نظام آباد کے مختلف علاقہ کے زون IV کے کنٹیشور میں واقع پرجا پالنا سنٹر کا معائنہ کیا ۔ حکومت کی جانب سے 6 گیارنٹی اسکیمات کی عمل آوری کیلئے درخواست گذاری کیلئے ہرزون میں واقع ایک سنٹر پر درخواستیں حاصل کی جارہی ہے مختلف وجوہات کی بناء پر جو افراد درخواست گذار نہیں کی تھی ان افراد پرجا پالنا کے سنٹروں پر درخواست گذاری کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا ان سنٹروں میں مفت برقی ، گیس سلنڈر پر سبسیڈی جن افراد کو نہیں حاصل ہورہی ہے انہیں درخواست گذاری کرنے کا موقع دیا گیا تھا ۔ ضلع کلکٹر نے یہاں پہنچ کر درخواست گذاروں سے بات چیت کی ۔ مسائل کو حل کرتے ہوئے درخواست گذاروں کے ساتھ انصاف کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ درخواست گذاروں سے بھی شکایتیں سماعت کی تکنیکی وجوہات کی وجہ سے مسائل پیش آنے کی صورت میں فوری حل کرنے اور ان درخواستوں کو رجسٹر میں اندراج کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اس موقع پر کمشنر میونسپل کارپوریشن مکرند ، ای ڈسٹرکٹ منیجر کارتیک بھی موجود تھے ۔