نظام آباد :12؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عبدالباسط سابقہ ٹاؤن صدر مجلس بچاؤ تحریک نظام آباد جو گزشتہ 6 ماہ قبل مجلسِ بچاؤ تحریک سے مستعفی ہوکر مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی تھی آج دوبارہ ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین سے مستعفی ہوکر محمد امجد اللہ خان ترجمان مجلس بچاؤ تحریک،صدر ضلع مجلس بچاؤ تحریک محمد ظہیر الدین جاوید سے دفتر مجلس بچاؤ تحریک واقع اپنے حامیوں کے ساتھ پہونچ کر دوبارہ مجلس بچاؤ تحریک میں شمولیت اختیار کرلی محمد امجد اللہ خان،محمد ظہیر الدین جاوید نے عبد الباسط کی گھر واپسی پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ محمد عبدالباسط نے گزشتہ دس سالوں سے مجلس بچاؤ تحریک کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں ان کی دوبارہ تحریک میں شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت حاصل ہوگئی۔اس میں پر ٹاؤن صدرِ میر بشارت علی، محمد اکبر محمد فاروق ٹاؤن جنرل سکریٹرریز، سیہل احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
