نظام آباد محمد علی شبیر زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، تاریخ ساز خیرمقدم

   

نظام آباد۔ـ ـ7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد علی شبیرسابق ریاستی وزیر و سینئر قائد کانگریس کو نظام آباد اربن سے کانگریس پارٹی کا ٹکٹ دئیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ نظام آباد آمد پر سینکڑوں موٹر سیکلوں پر سوار ہزاروں نوجوانو ں نے سابق ریاستی وزیر و سینئر قائدکانگریس محمد علی شبیر کانگریس امیدوار نظام آباد اربن کا شہر میں والہانہ ، شاندار ، عظیم الشان استقبال کیا ۔ عوام ریالی کا نظار ہ کرنے کے بعد بتارہے تھے کہ نظام آباد کی تاریخ اتنی بڑی بائیک ریالی اور اتنا عظیم الشان استقبال کسی سیاسی قائد کا نہیں کیا گیا ۔ شبیر علی زندہ باد ، کانگریس زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج رہی تھی ۔ پرُ جوش نوجوان بڑے پیمانے پر آتش بازی کرتے ہوئے جگہ جگہ محمد علی شبیر کا خیر مقدم کررہے تھے ۔ شہر میں کئی جگہوں پر کرن کے ذریعہ دیوقامت پھولوں کے ہاروں سے محمد علی شبیر کو تہنیت پیش کی جارہی تھی ۔ عظیم الشان بائیک ریالی کے باعث پورے شہر میں کئی گھنٹوں تک ٹرافک جام دیکھا گیا ۔ ٹرافک میں پھنسے راہ گیر بالخصوص خواتین بھی شبیر علی کو ہاتھ بتاکر اپنی تائید کا یقین دلارہی تھی ۔ محمد علی شبیر کے ہمراہ کھلی جیپ میں آکولہ للیتا سابق ایم ایل سی و قائدکانگریس، طاہر بن حمدان نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس ، گڑگو گنگادھر سابق صدر ضلع کانگریس ، این رتناکر ڈائنمک حرکیاتی قائد، سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سینئر قائد کانگریس کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے اعلیٰ کانگریس قائد ، ضلع نظام آباد کے تمام کانگریس قائدین کے ہمراہ ہزاروں کارکنان اور پرُ جوش نوجوانوں کا جمیع غفیر دکھائی دے رہا تھا ۔