نظام آباد۔5نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی (JAC) کا اہم اجلاس لمرا گارڈن فنکشن ہال، بودھن روڈ پر بعد نمازِ عشاء منعقد ہوا جس کی کی صدارت مولانا احمد عبداللہ العظیم کنوینر مسلم جوائنٹ نے کی۔ مولانا عابد قاسمی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے اجلاس کا آغاز کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وقف بورڈ کے ”امید پورٹل” پر آن لائن رجسٹریشن کے لیے عوامی سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے۔ جن میں OASIS سنٹر مرحباً سوپر مارکیٹ، قلعہ روڈ، سید آن لائن سنٹر کھوجہ کالونی، لنک کمپیوٹر بودھن روڈ، امجد آن لائن سنٹر آٹو نگر شامل ہیں ۔ یہ مراکز مساجد، درگاہوں اور وقف اداروں کی رجسٹریشن میں رہنمائی فراہم کریں گے۔ آج دوپہر کھوجہ کالونی میں سید آن لائن سنٹر کا افتتاح مولانا عابد قاسمی، مولانا ارشد متین، یحییٰ ظفر، انور خان ایڈیٹر ہلچل تلنگانہ ،فیروز نے انجام دیا۔اجلاس میں مولانا احمد عبداللہ العظیم، مولاناسمیع االلہ ، قاسمی مولانا محمد نصیر الدین، مولانا کریم الدین کمال، مولانا عابد قاسمی، مولانا ارشد متین، افضل الدین ، مولانا حیدر قاسمی، منصور علی اذان جمیل احمد خان اور دیگر معزز اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس کے اختتام پر علمائے کرام و عمائدین نے تمام مساجد، درگاہوں، عیدگاہوں اور عاشور خانوں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وقف بورڈ کے ”امید پورٹل” پر فوری طور پر آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں،تاکہ دینی و ملی اداروں کا ریکارڈ باقاعدہ طور پر محفوظ ہو سکے۔