نظام آباد مسلم پرسنل لاء کمیٹی کا اجلاس

   

نظام آباد:9 ؍اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد مسلم پرسنل لاء کمیٹی کا اہم اجلاس کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد میں صدر نظام آباد مسلم پرسنل لاء کمیٹی مولانا کریم الدین کمال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ جن میں احمد عبدالعظیم ذمہ دار جماعت اسلامی، مولانا مفتی ابراہیم خان صدر ضلع جمعیت العلماء، وجہہ اللہ خان امیر جمعیت اہلحدیث، فہیم قریشی جمعیت القریش، محمد جنید احمد ایڈوکیٹ، ظفر یحییٰ صدربیت المال، محمد عبدالقدوس سابق کارپوریٹر، محمد ظہیر الدین، صدر ضلع ایم پی جے، انور خان ذمہ دار جماعت اسلامی، عبدالستار احمد امیر مقامی جماعت اسلامی یعقوب پورہ، نثار احمد کلاسک، رفیق قریشی صدر ضلع جمعیت القریش ایکشن کمیٹی، ثناء اللہ خان قائد بی آرایس، محمد محسن جوبلی صدر کک اسوسی ایشن، شیخ علی صابری سرپرست ایم پی ایل، محمد عبدالمقیت سکریٹری ایم پی ایل، عبدالنعیم قمر نائب صدر ایم پی ایل، محمد شکیل احمد صدر مسجد حنیف صنعت نگر، معین یونس صدر سٹی یوتھ کانگریس، عبدالقیوم قلعہ، محمد سردار جرنلسٹ پھولانگ، خالد خان جرنلسٹ، ندیم احمد سماجی کارکن پھولانگ کے علاوہ نظام آباد مسلم پرسنل لاء کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد نعیم قمر اور دیگرن ے اجلاس کے شرکاء میں قابل ذکر تھے۔ اس اجلاس میں یہ طئے کیا گیا کہ چار مرحلوں میں احتجاج کیا جائے پہلے مرحلے میں جمعہ کے دن بعد نماز جمعہ شہر کی تمام مساجد کے پاس مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے تعاون سے مقامی افراد و مصلیان و اہلیان محلہ وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پلے کارڈ کے ذریعے اپنے غم و غصہ کا درج کروائیں گے۔ اس احتجاج کیلئے پلے کارڈس اور دیگر ضروری اشیاء نظام آباد مسلم پرسنل لاء کمیٹی کی جانب سے سربراہ کیا جائیگا۔ یہ احتجاج مساجد کی حد تک کمیٹیوں کی نگرانی میں پرامن انداز میں منعقد ہوگااور اس میں وقف ترمیمی بل 2025 ء کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے نعرہ لگائے جائیں گے۔