نظام آباد: مغویہ کمسن بچہ تاحال لاپتہ، ایک شخص گرفتار

   

اغوا کے سنسنی خیز واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ، ایس ایچ او سے نمائندگی

نظام آباد ۔ 2 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر نظام آباد میں 4 دن قبل مالاپلی کے ایک 7 سالہ لڑکے محمد منہاج لاپتہ ہونے پر اس کے والدنے Iٹائون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔ اور پولیس نے لڑکے کی تلاش میں مصروف تھی کہ سی سی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے مالاپلی سے تعلق رکھنے والے سہیل خان کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ اے سی پی مسٹر کرن کمار نے بتایا کہ سہیل خان کو حیدرآباد میں تحویل میں لے لیا ہے اور بچہ کے بارے میں پوچھ تاچھ کررہی ہے سہیل خان کے کردار پر پولیس کی جانب سے کئی شک و شبہات ظاہر کئے جارہے ہیں ۔ اس سے قبل بھی بچوں کو اغواء کرنے کا شک ظاہر کیا جارہا ہے۔ اے سی پی نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے بعد ہی بچہ کے لاپتہ ہونے کے بارے میں انکشاف کیا جائیگا لیکن ابھی تک لڑکے کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ سہیل خان کے پاس چند روپئے برآمد ہوئے ہیں ہوسکتا ہے کہ یہ لڑکے کو کہیں فروخت کیا ہوگا جس کی وجہ سے پولیس اسے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ دریں اثناء نظام آباد شہر کے مالاپلی کے 7 سالہ منہاج کے اغوا ء کے بعد شہر میں سنسنی پھیل گئی اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی کا ایک وفد ایس ایچ او نظام آباد وجئے بابو سے ملاقات کرتے ہوئے اغواء کنندہ سہیل خان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے بموجب 3 دن قبل شہر نظام آباد کے مالاپلی کے 7 سالہ منہاج نامی لڑکے کا اغواء ہوا تھا اس واقعہ کے بعد سنسنی پھیل گئی تھی اور سی سی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے اغواء کرنے والے سہیل خان جس کا تعلق مالاپلی سے ہے اسے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کررہی ہے انسانی اسمگلنگ اور اسے فروخت کرنے پر سید نجیب علی ایڈوکیٹ کی قیادت میں محمد جاوید اکرم پرچار کمیٹی چیرمین ، سابق ڈپٹی ایم اے فہیم ، سابق کارپوریٹر مصباح الدین ، کانگریس قائد اشفاق احمد پاپا خان نے آج ایس ایچ او وجئے بابو سے ملاقات کی اور مغویہ لڑکے کے ساتھ انصاف کرنے کا اور اس کے پیچھے ملوث افراد کو سامنے لانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا اس وفد نے ایس ایچ او وجئے بابو کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ مغویہ لڑکے منہاج ک سہیل خان فروخت کردینے کی اطلاعات ہے لہذا مکمل تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ۔