نظام آباد میونسپل کارپوریشن کا میئر کی صدارت میں اجلاس

   

Ferty9 Clinic


نظام آباد :میونسپل کارپوریشن کا اجلاس مئیر ڈی نیتو کرن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں رکن اسمبلی نظام آباد (اربن ) مسٹر گنیش گپتا نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اس اجلاس میںبی جے پی شدید احتجاج کرتے ہوئے 70 نکات پر مشتمل ایجنڈے کی تیاری اور فنڈس کے دھاندلیاں پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی اور اس اجلاس میں مئیر کیخلاف نعرہ بازی کی گئی اور اجلاس میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ بی جے پی اور ٹی آرایس کے درمیان لفظی جھڑپ بھی ہوئی اور اس اجلاس کے دن کو سیاہ دن قرار دیا ۔ بعدازاں ڈی 54 کنال سے گندے پانی کی نکاسی کیلئے 3.50 کروڑ روپئے منظور کرلئے گئے اورشہر میں 227 پبلک ٹوئیلٹ اور موبائیل ٹینک کا قیام احمدی بازار میں گوشت کی مارکٹ اور سلاٹر ہائوز جدید سہولتوں کے ساتھ آراستہ کرنے اور بکرامارکٹ کی تعمیر کیلئے 5 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ اس اجلاس میںمیونسپل کارپوریشن کمشنر جتیش پاٹل کے علاوہ کارپوریٹرس نے شرکت کی اور مختلف تجاویزات پیش کیا ۔ رکن اسمبلی گنیش گپتا نے اس موقع پر مخاطب کیا اور شہر میں ہونے والی ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی طور پر واقف کروایا ۔