حیدرآباد 24 اگست (سیاست نیوز) ضلع نظام آباد میں نظام آباد میڈیکل کالج میں تقریباً 10 سینئر طلباء نے ایک جونیر طالب علم کو ریاگنگ کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق راہول ریڈی ایک جونیر طالب علم جو ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔ وہ اپنے ساتھی سائی رام چرن سے بات کررہا تھا کہ اچانک تقریباً 10 سینئر طلبہ نے اسے زدوکوب کیا اور جب اس نے اپنی رپورٹ پیش کی کہ وہ بیمار ہے اس کے باوجود سینئرس نے مسلسل ریاگنگ جاری رکھی۔ راہول ریڈی نے الزام عائد کیاکہ اسے شروع سے ہی نشانہ بناتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ راہول ریڈی نے احتجاج کرتے ہوئے سینئر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ (ش)