نظام آباد میڈیکل کالج میں مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد:28؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد میڈیکل کالج میں مخلوعہ پروفیسر ، اسسٹنٹ پروفیسر، سینئر ، جونیئر ڈاکٹرس کی جائیدادوں کی کنٹراکٹ طرز پر ایک سال کیلئے بھرتی عمل میں لائی جارہی ہے کہے کرمیڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اندرا نے بتایا ۔ انہوں نے ویب سائٹ سے کرلینے کی ہدایت دی ۔ پروفیسر کی 8 جائیدادیں جن میں اناٹمی ، پلمنری میڈیسن ، پیڈیایٹریکس، ای این ٹی ، او پی جی وائی ، ریڈیا لوجی ، انستھالوجی مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی کیلئے درخواست گذاری کرسکتے ہیں۔ انہیں ہر ماہ ایک لاکھ 90 ہزار اور اسسٹنٹ پروفیسر کی 5 جائیدادیں ، ریڈیا لوجی، انستھالوجی، کمسٹری میڈیسن ، اوریسٹ میڈیسن کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کی جائے گی اور انہیں ہر ماہ ایک لاکھ 50 ہزار روپئے ادا کیا جائیگا۔ کیوٹر دو جائیدادیں خالی ہے انہیں 15 ہزار 600روپئے کے علاوہ سی اے ، ایس آر اے، اے جی پی بھی ادا کیا جائیگا۔ لہذا خواہشمند افراد درخواست کرنے کی خواہشش کی گئی۔