حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : میڈیکل کالجوں میں اگست میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہورہا ہے لہذا ریاستی حکومت نے مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اعلامیہ کے بموجب آئندہ ایک سال کے لیے معاہدوں کی بنیاد پر نظام آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 67 جائیدادوں پر سینئیر فیکلٹیز کو بھرتی کیا جائے گا ۔ 4 جولائی کو ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن 8 پروفیسر ، 15 اسوسی ایٹ پروفیسر ، 43 سینئیر ریسیڈینٹ ، 9 جونیر ریسیڈینٹ اور 2 ٹوئٹر کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے انٹرویو ملیں گے ۔ تنخواہیں 1.9 لاکھ ماہانہ سے 15,600 کے درمیان ہوں گی اور عہدہ جتنا بڑا ہوگا تنخواہیں اتنی ہی بڑی ہوں گی ۔ 4 جولائی کو نظام آباد کے جوائنٹ کلکٹر کے دفتر پر صبح 10-30 بجے سے انٹرویوز کا آغاز ہوگا ۔۔