حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور دیگر علماء شرکت کریں گے
نظام آباد۔ 23 اگست( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید مجیب علی کے بموجب سید یعقوب علی میموریل حفظ القرآن اکیڈمی کے زیراہتمام یعقوب پورہ، بودھن روڈ،نظام آباد(تلنگانہ)کا پہلا اجلاس عام بہ ضمن :’’تکمیل حفظ قرآن ودستار بندی وتقسیم اسناد‘‘ بتاریخ24 اگست 2024ء بروز ہفتہ بوقت بعدنمازعشاء ،بمقام نظام پیالیس فنکشن ہال، بودھن روڈنظام آبادمنعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی نگرانی سید ایوب علی (چیرمین نالج پارک انٹرنیشنل اسکول، نظام آباد) انجام دیں گے ۔ جبکہ صدارت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ)فرمائیں گے۔ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مفتی سعید اکبر قاسمی (صدرمجلس تحفظ ختم نبوت وامام وخطیب جامع مسجد ضلع نظام آباد)، مولانا مفتی عمرعابدین قاسمی مدنی دامت برکاتہم( نائب مہتمم المعہدالعالی الاسلامی حیدرآباد، جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ)، مفتی کلیم الرحمن مظاہری ، احمد عبدالحلیم قابل ذکر ہیں۔خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔ مفتی محمداحسان الحق عامر قاسمی ناظم ادارہ کی جانب سے عامتہ المسلمین سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ اجلاس عام میں شرکت کریں۔