نظام آباد۔ضلع نظام آباد میں کرونا وائرس کی وباء میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور 17 مثبت کیس ظاہر ہوئے ہیں ۔ ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن کی اطلاع کے مطابق 45 مشتبہ افراد کے خون کے معائنہ کرنے پر 17 مثبت رپورٹ ظاہر ہوئے ہیں اور 28 نگیٹیو رپورٹ ظاہر ہوئے ہیں ان میں نظام آباد شہر کے 12 افراد شامل ہے کمر پلی منڈل کے چوٹ پلی میں 1 ،سرکنڈہ میں 1 ، آرمور میں 1 ،ڈچپلی میں 1 ، کلڈی میں 1 مثبت کیس ظاہر ہوا ہے ۔ ضلع میں اب تک 178 مثبت کیسس ظاہر ہوئے ہیں اور کل 31 افراد کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں اور 21 رپورٹ زیر التواء ہے ۔ ماکلور کے آئی ایم ایل ڈپو میں 3 افراد مشتبہ پائے جانے پر آئی ایم ایل ڈپو کو بند کرتے ہوئے سینی ٹائز کیا گیا آرمور پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو کرونا مثبت پائے جانے کے بعد پولیس اسٹیشن سے وابستہ 14 افراد کو ہوم کوارنٹائن کردیا گیا اس کے علاوہ نظام آباد سرکاری دواخانہ میں بستروں میں اضافہ کیلئے ہدایت دیتے ہوئے کرونا سے متعلق معائنہ نظام آباد میں ہی کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے دن بہ دن مثبت کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے خانگی لیابس میں بھی معائنہ کرنے والے افراد کی رپورٹ حکومت تاخیر سے وصول ہورہی ہے اگر یہ رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا تو مزید اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ ان حالات کے پیش نظر ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کرونا پر قابو پانے کیلئے تیزی کے ساتھ اقدامات کرنے کی ہدایت دی اور نظام آباد میں قائم کردہ وائرالوجی لیاب میں 150 ملازمین کو مقرر کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رپورٹ حاصل کرنے کیلئے اقدامات کریں اور سرکاری دواخانہ میں کرونا سے متعلق علاج کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔