نظام آباد :11؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے بینک کالونی کنٹیشور ایم ایس آر اسکول کے احاطہ میں 6 فٹ لمبا اژدھا نمودارہوا ۔ اس واقعہ کے بعد اسکول میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب شہر نظام آباد کے بینک کالونی کنٹیشور علاقہ میں واقع ایم ایس آر اسکول کے میدان میں واقع ڈرینج کے پاس ایک بڑا اژدھا نمودار ہونے پر عملہ نے فوری دوڑ تے ہوئے میونسپل عملہ کو اطلاع دی ۔ جس پر میونسپل عملہ یہاں پہنچ کر دیکھا تو یہ اژدھا انتہائی لمبا تھا اوراس اژدھے کو پکڑنا اور مارنا نا ممکن تھا۔ جس پر انہوں نے اعلیٰ عہدیداروں کو اطلاع دینے پر میونسپل عہدیداروں نے نظام آباد فاریسٹ رینج آفیسر پدما رائو کو اطلاع دینے پر پدما رائو نے سانپ پکڑنے والوں کو طلب کیا اور اژدھے کو پکڑ کر ناپا تو اژدھا مکمل 6 فٹ تھا اور اس اژدھے کو ملارام کے جنگلات میں لے جاکر چھوڑ دیا گیا اور عملہ نے راحت کی سانس لی ۔