سرکاری اراضی کو غیر مجاز فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، متاثرین کی شکایت پر میئر کے شوہر کے خلاف مقدمہ
نظام آباد۔ 18؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ شہر نظام آباد کے ڈیویژن نمبر 10 بھارتی رانی کالونی میں ریونیو، پولیس، ٹرانسکو محکمہ جات کے عہد یداروں کی کاروائی کی وجہ سے سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ان تمام کا تعلق غریب طبقے سے ہے تفصیلات کے بموجب شہر کے ڈیویژن نمبر10,11,12,13 کے علاقے میں بیشتر افراد غریب مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور یہاں پر مقیم افراد مختلف مقامات سے کئی سال قبل یہاں پر زندگی بسر کر رہے ہیں سال 2005 میں اس وقت کے رکن اسمبلی آنجہانی ڈی سرینواس نے غریب افراد کی مدد کرنے کے لیے تقریبا 500 افراد کو پٹہ سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے مکانات کی تعمیر کے لیے قرض بھی منظور کروایا تھا جس پر چند افراد مکان بھی تعمیر کی تو چند افراد درمیان میں چھوڑ کر چلے گئے کیونکہ بھارتی رانی کالونی ڈیویژن نمبر 10 تالاب کے پشتہ میں اور اس کے اطراف کے علاقے میں ورناگٹا پہاڑ ہے اور پہاڑ کا پانی بڈمچرو میں جمع ہوتا ہے اور اس کے پڑوس میں دھرم پوری ہلز ہے جوکہ ڈیویژن نمبر 11 ،12،13 ہے ڈیویژن نمبر 10 بدھم چیرو کے علاقے میں واقع ہے کئی سالوں سے پانی نہ ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ بنجر ہو گیا تھا اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منتخب سیاسی نمائندوں نے اس اراضی کو ہڑپنے کے خاطر غیر مجاز طورپر فرضی پٹے تیار کر دیے اور اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے میونسپل کے عہدیداروں کے ذریعے زمین کا اسسمنٹ کروایا اور اور پلاٹنگ بنا کر عارضی سڑکیں بھی قائم کر دی اور برقی کھمبے بھی نصب کردیئے اسسمنٹ کرتے ہوئے مکان نمبر حاصل کر لیا اور مکان نمبر حاصل کرنے کے بعد اسے رجسٹریشن کرتے ہوئے غریبوں کو دو لاکھ ڈھائی لاکھ تین لاکھ روپے کے دام میں فروخت کرنا شروع کر دیا، غریب عوام کم دام پر پلاٹ ملنے کی وجہ سے دستاویزات کو دیکھتے ہوئے منتخب نمائندوں پر بھروسہ کر لیا اور اسے خریدتے ہوئے پکے مکانات تعمیر کرنا شروع کر دیا تقریباً اس علاقے میں 40 سے زائد پکے مکانات تعمیر کیے گئے تھے تو چند افراد عارضی طور پر ٹین شیڈ قائم کرتے ہوئے زندگی بسر کر رہے تھے، لیکن کل صبح کی اولین ساعتوں میں پانچ بجے پولیس ریوینو، ٹرانسکو کے عہدیداران یہاں پہنچ کر مکانوں پر دستک دیتے ہوئے فوری مکان خالی کر دینے کی ہدایت دی اور برقی منقطع کرتے ہوئے انہدامی کارروائی شروع کر دی جس سے کئی افراد خوفزدہ ہو گئے اور پریشانی کے عالم میں مبتلا ہو گئے، لیکن کوئی بھی عوام کی پریشانیوں کو سمجھنے کے لیے تیار نہیں تھے اور اس طرح لاکھوں روپے کا نقصان کرتے ہوئے ان کے گھروں کو مسمار کر دیا جبکہ شہر کے پہلے شہری کے شوہر درمیانی افراد کو رکھتے ہوئے یہ سارا معاملہ انجام دیا اور متاثرہ افراد ان سے رابطے پیدا کرنے کی کوشش کی تو وہ فون بند کر کر لاپتہ ہو گئے چند ماہ قبل بھی ان کے خلاف غیر مجاز مورم کی نکاسی کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار بھی کیا تھا بی آر ایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے یہ شخص اپنے دلالوں کودرمیان میں رکھتے ہوئے کروڑوں روپے بنا لیا اور اس طرح غریب عوام کو بے گھر کر دیا کل ہوئے واقعے کے خلاف چند خواتین نے5 ٹاؤن پہنچ کر مئیر کے شوہر شیکھر، کارپوریٹر کے شوہر نریش اور ان کے حامی محمد احمد کے خلاف شکایت کرتے ہوئے انہوں نے فرضی پٹہ تیار کرتے ہوئے دو لاکھ روپے میں فروخت کیا ہے لہذا ان کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا متاثرہ افراد کی جانب سے اس بات کی اپیل کی جا رہی ہے کہ انہیں پلاٹ فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اے سی پی نظام آباد وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ 5 ٹاؤن پولیس نے کل بھی چند افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور آج بھی خواتین کی جانب سے دی گئی شکایت پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اس بارے میں اعلی سطح کی تحقیقات کرتے ہوئے سرکاری اراضیات کو غیر مجاز طور پر قبضہ کرتے ہوئے فروخت کرنے کے خلاف سخت کاروائی ناگزیر سمجھا جا رہا ہے۔