نظام آباد میں ای وی ایم رینڈمائزیشن پروگرام

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :8 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے دوسرے مرحلہ کے ای وی ایم رینڈمائزیشن عمل کو دوسرے دن بھی انجام دیا گیا ۔ ضلع الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کی نگرانی میں جنرل آبزرور ایلس وجرا کی کی موجودگی میں کنٹرول یونٹ ، بیالٹ یونٹ ، وی وی پیاڈ کے رینڈمائزیشن کیا گیا ۔کلکٹریٹ میں منعقدہ رینڈمائزیشن پروگرام میں مسلمہ سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ایجنٹس نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ۔ نظام آباد ضلع کے آرمور ، بودھن ، نظام آباد اربن ،نظام آباد رورل ، بالکنڈہ ، اسمبلی حلقوں کے دوسرے مرحلہ کے رینڈمائزیشن کو انجام دیا گیا ۔ کورٹلہ ، جگتیال کے اسمبلی حلقوں کے ای وی ایم ، وی وی پیاڈ زائد مشینوں کا خصوصی طور پر رینڈمائزیشن کیا گیا ۔ کورٹلہ اسمبلی حلقہ میں 4بوتھ لیول میں 27 وی وی پیاڈ کو مختص کیا گیا۔

یلاریڈی میں کانگریس قائدین کی انتخابی مہم
یلاریڈی08مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی کانگریس پارٹی سینئر قائد ایڈوکیٹ نوید پرویز نے حلقہ پارلیمان ظہیرآباد سے کانگریس پارٹی امیدوار سریش شٹکر کی انتخابی مہم چلاتے عوام سے کانگریس کو ووٹ دیتے ملک کے دستور کی حفاظت کرنیکا مشورہ دے رہے ہیں انھوں نے فرقہ پرست طاقتیں ملک کی سالمیت کو بکھیرنے کی کوشش کررہی ہیں جسکو ناکام بنانا ہر ووٹر کی ذمہ داری بتایا کانگریس اپنے پارلیمانی منشور سے ملک کی غریب خواتین و عوام کو ایک نیا سنہرہ مستقبل دینے کا عزم کرچکی ہے اب اسے کامیاب بنانا ملک کی عوام کا اہم فریضہ ہے ورنہ ملک کا وقار پامال ہونے کی سمت ہے جسکو ہم ہرگز ہونے نہیں دیں گے۔ زعفرانی جماعتیں مذہب کا سہارا لیتے اکثریتی طبقہ کو گمراہ کرنے میں لگی ہے جو ناممکن ہے۔