نظام آباد : ضلع نظام آباد کے درپلی مستقر پر واقع ٹاٹا ایم ڈی کیاش اے ٹی ایم میں نامعلوم سارقین نے سرقہ کرنے کی ناکام کوشش کی اے ٹی ایم مشن کو نقصان پہنچاتے ہوئے مانیٹر کو زرعی کھیت میں پھینک دیا ۔ سرکل انسپکٹر درپلی سری سیلم نے بتایا کہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں 3 بجے نامعلوم سارقین نے اے ٹی ایم میں سرقہ کرنے کی غرض سے اے ٹی ایم کو نقصان پہنچایا ۔ سارقین کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ مانیٹر میں کیاش ہوتا ہے اور مانیٹر کو زرعی کھیتوں میں لے گئے اور اس کو نقصان پہنچاتے ہوئے کیاش نہ ملنے پر یہاں پھینک کر چلے گئے۔ مقامی افراد نے مانیٹر کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ یہاں پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا ۔ سی سی فوٹیج کی بنیاد پر سارقین کو گرفتار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ پولیس درپلی اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔