تمام عہدیداروں کو چوکسی برتنے کی ہدایت، ضلع کلکٹر راجیو ہنمنتو کا خطاب
نظام آباد :20؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بارش کے پیش نظر محکمہ آبپاشی ، زراعت ، پنچایت راج ، ریونیو ، ہارٹیکچر و دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ بارش کے پیش نظر تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کو چوکسی برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام عہدیدار ہیڈ کوارٹر پر موجود رہیں ۔ بنیادی طور پر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ضرورت پڑنے پر جنگی خطوط پر اقدامات کریں دو دنوں سے ہورہی بارش کے باعث ضلع کے تمام تالابوں میں پانی جمع ہورہا ہے اور اب تک کتنے تالابوں میںجمع ہوا ہے اور اب تک موجودہ سطح آب ، کنالس سے پانی چھوڑنے کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ سری رام ساگر پراجیکٹ کے بالائی حصہ سے پانی آرہا ہے ۔ اور موجود ہ سطح آب کے بارے میں دریافت کیا ۔ بارش کے باعث فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے ضلع میں اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ آئندہ تین دن تک بھی موسم اسی طرح رہیگا۔ لہذا چوکسی برتنے کی اور تالابوں پر نظر رکھنے سری رام ساگر پراجیکٹ کے نچلے حصہ اور کنال کے علاقوں میں واقع عوام کو چوکسی برتنے ، مچھیروں کوشکار سے روکنے اور سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ برقی کے حادثات سے روکنے کیلئے ٹرانسکو کے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے قبل از حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اگر کوئی بھی بارش میں پھنس جانے پر فوری کنٹرول روم 08462-220183 پر اطلاع دینے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ گھروں سے باہر نہ نکلنے اور جان کو جوکھم میں نہ ڈالے چوکسی برتنے کی خواہش کی ۔ اجلاس میں اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا، ایس ای آبپاشی بدری نارائنا ، محکمہ زراعت کے اے ڈی واجد حسین و دیگر بھی موجود تھے ۔