نظام آباد :22؍ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی بھرا ہوا نظر آرہا ہے ۔ ضلع میں بارش کی وجہ سے فصلوں کو بھی زبردست نقصان ہورہا ہے ۔ کل رات ہوئی بارش کے باعث ایڑپلی پولیس اسٹیشن کے روبرو پانی جمع ہوکر جھیل کا منظر نظر آرہا ہے ۔ ضلع میں کل رات ہوئی بارش کی وجہ سے نشیبی علاقہ بھی لبریز نظر آرہے ہیں اور عوام کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔ ضلع نظام آباد میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور سب سے زیادہ نظام آباد ( رورل ) میں بارش ریکارڈ کی گئی تو کوٹگیر میں 34 ملی میٹر ، ایڑپلی میں 22 ، نظام آباد ( نارتھ ) میں 27 ملی میٹر، موپکال میں 35 ، نوی پیٹ میں 38 ، ماکلور میں 49 ،بالکنڈہ میں 38 ، نظام آباد (رورل ) میں 27.5 میٹر بارش رکارڈ کی گئی اس کے علاوہ ضلع کے دیگر مقامات پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔