نظام آباد میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی اقدامات

   


رکن اسمبلی بی گنیش گپتا کے ہمراہ ایم ایل سی کے کویتا نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

نظام آباد :قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا ، رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے کل رات سے شہر کے ترقیاتی کاموں ، سڑکوں کا جائزہ لیا اور آج صبح کے کویتا نے رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا ، مئیر نیتو کرن ، ضلع پریشد چیرمین وٹھل رائو ، کمشنر میونسپل کارپوریشن جتیش وی پاٹل کے علاوہ ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم و دیگر قائدین کے ہمراہ جدید کلکٹر یٹ کے تعمیری کاموں اور آئی ٹی ہب ، ایس ٹی پی پلانٹ اور قلعہ تالاب منی ٹینک بنڈ کا دورہ کرتے ہوئے کاموں کا جائزہ لیا ۔ کے کویتا نے ان قائدین اور عہدیداروں کے ہمراہ جدید کلکٹریٹ کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اور عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے کلکٹریٹ کے میاپ کا بھی مشاہد ہ کرتے ہوئے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو کے ہاتھوں شہر میں افتتاحی تقریب کے انعقاد کیلئے رکن اسمبلی کے کویتا کوشا ں ہے اور نظام آباد کلکٹریٹ کی تعمیر مکمل ہونے کی صورت میں چیف مسٹر اس کا افتتاح کریں گے جس کی وجہ سے کے کویتا کل رات سے ہی شہر میں مختلف علاقوں میں تنصیب کردہ ایل ای ڈی لائٹس اور روڈس تقریباً20 کلو میٹر سفر کرتے ہوئے تفصیلی طور پر سڑکوں اور ایل ای ڈی لائٹس کا جائزہ لیا اور ایس ٹی پی پلانٹ کا دورہ کیا اور گنیش گپتا ، میونسپل کمشنر سے تفصیلات حاصل کی اور قلعہ تالاب ، منی ٹینک بنڈ کا دورہ کرتے ہوئے منی ٹینک بنڈ کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اور سیاحوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی ۔ بعدازاں کے کویتا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد شہر میں رکن اسمبلی اربن گنیش گپتا کی قیادت میں بڑے پیمانے پر تعمیری کام انجام دئیے جارہے ہیں جس میں سڑکوں کی تعمیر ، منی ٹینک بنڈ ، ایس ٹی پی ، ڈبل بیڈ روم ، آئی ٹی ہب شامل ہے ۔ شہر نظام آباد ضلع کا صدر مقام ہے اور اس کی مثالی ترقی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے تعمیری کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ ان کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کیلئے کوشش کی گئی تھی ۔ کرونا کے باعث ان کاموں میں تاخیر ہوئی ہے لیکن رکن اسمبلی مسٹر گنیش گپتا اسے تیزی کے ساتھ انجام دینے کیلئے مسلسل کوشش کررہے ہیں اور آنے والے دو تین ماہ میں اسے مکمل کیا جائیگا تاکہ عوام کو تمام سہولتیں حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے تعاون سے باقی زیر التواء کاموں کو بھی مکمل کردیا جائیگا۔ اس موقع پر کارپوریٹر ایم اے قدوس ، صدر ضلع اقلیتی سیل نوید اقبال ، سینئر ٹی آرایس قائد طارق انصاری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔