نظام آباد میں بیسٹ ٹیچرس ایوارڈس کیلئے 30 اساتذہ کا انتخاب

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :4؍ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم اساتذہ کے موقع پر نظام آباد ڈی او کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کیلئے 30 اساتذہ کا انتخاب عمل میں آیا کہے کر ڈی ای او نظام آباد نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کو کل شام 6 بجے نیو امبیڈ کر بھون خلیل واڑی نظام آباد میں وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پرشانت ریڈی کے ہاتھوں ایوارڈ عطا کیا جائیگا ۔ ان اساتذہ میں محمد یعقوب ایس اے ( ہندی ) ضلع پریشد ہائی اسکول ویلمال نندی منڈل ، این جمال الدین ایل ایف ایل ہیڈ ماسٹر ایم پی پی ایس پڑگل ، رنجل منڈل ، آصفہ تبسم ایس جی ٹی پی ایس گدوال اُردو میڈیم نظام آباد اور نسیم بیگم ایس جی ٹی ایم پی پی ایس اُردو میڈیم ماکلور و دیگر اساتذہ شامل ہیں ۔