نظام آباد میں بی آر ایس کا احتجاجی مظاہرہ

   

نظام آباد 20/اکتوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کسانوں کو ریتو بندھو کی عدم فراہمی پر کے خلاف نظام آباد میں سابق رکن اسمبلی گنیش گپتا کی قیادت میں بی آر ایس پارٹی کے قائدین نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے علامتی پتلے کو نذرآتش کیا حکومت سے فوری کسانوں کو ریتو بندھو کی رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا سابقہ صدر ضلع پر شید وٹل راؤ ٹاؤن صدر راجو اور دیگر قائدین نے اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے سے قبل کسانوں کو ریتو بندھو اور سرمایہ کاری کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک فراہم نہیں کیا گیا بارش کی فصل کٹنے کے لیے تیار ہے لیکن ابھی تک رائیتو بندو کی رقم کسانوں کے کھاتوں میں جمع نہیں کی گئی چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی 6 گارنٹی اسکیمات پر عمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس سے فراموش کر دیا۔