نظام آباد۔30 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آرایس پارٹی کو اس وقت شدید جھٹکہ لگا جب اس کے دو کارپوریٹر اور تلنگانہ سے تحریک سے وابستہ قائدین نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تلنگانہ تحریک کے دوران بی آرایس پارٹی سے وابستہ اے ایس پوشٹی نے آج بی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اسی طرح کارپوریٹر س لاونیا اور اکبر حسین نے آج گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر ، پارٹی امیدوار جیون ریڈی ، صدرنشین اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان کی قیادت میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس کے علاوہ کنٹیشور گڑی کے سابق چیرمین جگن ماہی گیروں کے ٹائون صدر انمیا و دیگر نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پرشبیر علی نے ان کا خیر مقدم کیااور پارٹی میں شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی ۔