نظام آباد میں تبلیغی اجتماع کے ذمہ داروں سے ایم ایل سی کویتا کی ملاقات

   

نظام آباد: 12/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے آج نظام آباد میں ہونے والے تبلیغی جماعت کے اجتماع کے انتظامات سے متعلق تبلیغی جماعت کے ذمہ داران محمد عقیل ،محمد سمیر انجینئر اور دیگر ذمہ داران سے بی آر ایس قائدین ایس اے علیم، عمران شہزاد ،عائشہ فاطمہ سابق ارکان اسمبلی باجی ریڈی گورھن، گنیش گپتا اور دیگر کے ہمراہ اجتماع گاہ پہنچ کر ذمہ داران سے ملاقات کی اور تفصیلی طور پر معلومات حاصل کی ۔اس موقع پر محمد عقیل، محمد سمیر نے بتایا کہ یہ اجتماع 19,20اور 21 جنوری کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں پانچ ضلع سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں ۔ تمام انتظامات کو انجام دیا جا رہا ہے۔ جس پر کویتا نے تبلیغی جماعت اجتماع میں تلنگانہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں کی خواہش کی اور اجتماع کے انعقاد پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے انتظامات حکومت کی جانب سے انجام دینے کیلئے ضلع کلکٹر ، سینٹیشن ، آبی سہولتیں فراہم کرنے اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔
٭٭٭