نظام آباد:11/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد کے کو کنوینر مولانا کریم الدین کمال نے بتایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر تحفظ اوقاف کے عنوان سے ایک اجلاس 13؍ مئی کو بروز منگل بمقام لمراگارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آبادرات 9 بجے منعقد ہوگا۔ مولاناکریم الدین کمال نے بتایا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد کی جانب سے مسلم پرسنل لا بورڈ کے احتجاجی پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ تمام ذمہ داران، صدور، معتمدین، ائمہ اور خطباء حضرات اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس خصوص میں آج ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیا گیا اور اجلاس کی کامیابی کے لیے لائحہ عمل کو ترتیب دیا گیا ۔