نظام آباد میں ترقیاتی و تعمیری کاموں کا افتتاح

   

نظام آباد :17؍ اکتوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد کے بلدی ڈویژن 58 میں واقع ہیڈ پوسٹ آفس کے عقبی علاقے میں میئر بلدیہ مسز نیتو کرن شیکھر نے متعلقہ سینئر کارپورٹر ایم اے قدوس کے ہمراہ(10)لاکھ روپے لاگتی جنرل فنڈ سے سی سی روڈ کے کاموں کا افتتاح کیا اس موقع پر سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے بتایا کہ حکومتی مشیر مسٹر محمد علی شبیر کی جانب سے بلدی ڈیویژن 58 میں خصوصی فنڈ(10)لاکھ روپے سے مختلف تعمیری و ترقیاتی کام سی سی روڈ،سی سی ڈرین و کلورٹ کی تعمیر کا عنقریب آغاز کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ حکومت کے خصوصی فنڈ(25) لاکھ روپے سے ان کے ڈیویژن میں واقع انجمن اسلامیہ دینی درسگاہ میں تعمیری کام اور مسجد نور دھاروگلی میں(5) لاکھ روپے فنڈ سے بیت الخلاء کی تعمیر کی جائے گی گورنمنٹ ہائی اسکول بڑا بازار واٹر ٹینک کے لئے فرنیچر کے لئے (5) لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر اے ای بلدیہ بھومیش، ورک انسپکٹر رضوان، عارف انصاری جماعت اسلامی، کانگریس قائدین عزیز انصاری،شیخ جعفر، ارون کمار اور دیگر موجود تھے۔ قبل از کارپوریٹر ایم اے قدوس نے مئیر نیتوکرن کو تہنیت پیش کی۔