میونسپل پرنسپل سکریٹری کا نظام آباد دورہ ، فنڈس اجرائی کیلئے کلکٹر کی نمائندگی
نظام آباد : ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کی جانب سے شروع کردہ پٹنا پراگتی ، پلے پرگتی پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے نظام آباد کیلئے میونسپل اڈمنسٹریشن اربن ڈیولیمنٹ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر اروند کمار سینئر آئی اے ایس نے آج نظام آباد کا دورہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا ، ضلع کلکٹر نارائن ریڈی ، مئیر نیتو کرن ، کمشنر میونسپل کارپوریشن جتیش وی پاٹل ، مقامی ادارہ جات کے اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا کے ہمراہ نظام آباد کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اروند کمار نے نظام آباد بائی پاس روڈ پر تعمیر کئے جانے والے انٹی گریٹیڈٹ کلکٹر یٹ کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور شہر میں جاری ڈیوائیڈرس اور قلعہ تالاب پر تعمیر کئے جانے والے منی ٹینک بنڈ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کاموں کا جائزہ لیا ۔ پھولانگ چوراستہ سے ونائیک نگر ہنومان جنکشن تک ڈیوائیڈر پر لگائے گئے کھجور کے درختوں کا بھی جائزہ لیا ۔ گنیش گپتا نے پرنسپل سکریٹری اروند کمار کو شہر میں جاری تعمیری کاموں کے بارے میں واقف کروایا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن اور حکومت کی جانب سے شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں اور شجرکاری کرتے ہوئے شہر میں سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ گنیش گپتا نے اروند کمار کو واقف کراتے ہوئے شہر میں جاری چند کاموں کی تکمیل کیلئے فنڈس کی قلت پیدا ہورہی ہے جس کی تکمیل کیلئے فنڈس کی منظوری کیلئے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو ، وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما رائو سے سفارش کرنے کی خواہش کرنے پر اروند کمار نے رضامندی ظاہر کا اظہار کیا اور شہر میں جاری کاموں پر اطمینان بخش کا اظہار کیا ۔