نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی آرمور میونسپل کے علاقہ میں جاری شمشان گھاٹ ، اربن پارک ، انٹی گریٹیڈ یٹ مارکٹ ، پارک و دیگر کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے میونسپل کمشنر جگدیشور گوڑ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی منظوری کے بعد شروع کرد ہ کاموں کی ماہ مارچ تک مکمل کریں ورنہ کنٹراکٹرس کو بلاک لسٹ میں رکھا جائیگا۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی ، میونسپل چیرمین آرمور ونیتا پنڈت کے ہمراہ آرڈی او آفس میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اس موقع پر آرمور کے علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی طورپر جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے عہدیداروں کی دلچسپی ناگزیر ہے ۔ مسائل پیش آنے کی صورت میں انہیں واقف کرانے کی ہدایت دی ۔