حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں تقریبا دو ہزار مرغیاں فوت ہوگئیں۔یہ واقعہ ضلع کے یانم پلی میں پیش آیا۔پولٹری فارم کے مالک رامچندراگوڑ نے کہا کہ گذشتہ چار دنوں سے اس کے پولٹری فارم میں ایک، دو مرغیاں فوت ہورہی تھیں تاہم آج ایک ساتھ تقریبا دو ہزار مرغیاں فوت ہوگئیں۔اس نے برڈ فلو کا شبہ کرتے ہوئے محکمہ افزائش مویشیاں کے عہدیداروں کو اطلاع دی جس کے بعد یہ عہدیدار پولٹری فارم پہنچے اور مردہ مرغیوں کے نمونے حاصل کرتے ہوئے ان کو معائنہ کیلئے لیباریٹری بھیج دیا ۔لیب کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔اسی دوران قریبی جنگلاتی علاقہ میں ان مرغیوں کو دفن کردیاگیا۔اچانک مرغیاں فوت ہونے پر مقامی افراد میں تشویش پھیل گئی کیونکہ ملک کی 10 ریاستوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوچکی ہے۔