نظام آباد۔ 10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر نظام آباد میں کل شام موسم میں ہوئی تبدیلی کی وجہ سے اچانک بارش اور اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی برقی پولس منہدم ہو گئے جس کی وجہ سے برقی سربراہی میں زبردست خلل پیدا ہوا اور رات8:30 بجے12:45 بجے تک برقی مسدود رہی جس کی وجہ سے عوام کو انتہائی تکالیفات سے گزرنا پڑا موسم میں ہوئی تبدیلی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک میں بھی خلل پیدا ہو گیا سڑکوں پر برقی پولس درخت گر جانے کی وجہ سے ٹرافک میں خلل پیدا ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے فوری حرکت میں اتے ہوئے تمام پولیس اسٹیشنوں کو اطلاع دیتے ہوئے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے جے سی پی کی مدد سے برقی پولس اور درختوں کو ہٹانا شروع کیا اور خود چند مقامات پر پہنچ کر ان کی نگرانی میں اس کام کو انجام دیا اور عوام کو چوکسی برتنے کی اطلاع دی اور تمام پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع علاقوں کا جائزہ لینے کی عملہ کو ہدایت دی اور عوام کی جان و مال کی تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی نہ صرف شہر میں بلکہ دیگر مقامات پر بھی برقی پولس منہدم ہونے کے علاوہ درخت گرنے کی وجہ سے کئی نقصانات ہوئے ہیں شہر کے 4 ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع ایک سیندھی کی دکان پر درخت منہدم ہو کر شیڈ پر گر پڑا اور شیڈ منہدم ہو گیا اور یہاں پر سیندھی نوشی کرنے والے سر ینواس نامی محکمہ ٹرانسکو کے ملازم پر گر پڑا جس کی وجہ سے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے برسر موقع ہلاک ہو گیا افراد خاندان کی شکایت پر سب انسپکٹر سری کانت نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ کل شام ہوئی بارش کی وجہ سے عوام کو شدید تکالیفات سے گزرنا پڑا۔